افغانستان کے مغرب میں دو سو امریکی فوجی تعینات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i266470-افغانستان_کے_مغرب_میں_دو_سو_امریکی_فوجی_تعینات
افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں امن قائم کرنے کے بہانے دو سو امریکی فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مغرب میں دو سو امریکی فوجی تعینات

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں امن قائم کرنے کے بہانے دو سو امریکی فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔

کابل سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات نیٹو کے پریس دفتر نے کہا ہے کہ صوبہ فراہ میں ان فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد، اس صوبے میں امن قائم کرنا اور افغان فورسز کو مدد فراہم کرنا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مارچ تک افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں بھی تین سو امریکی فوجی تعینات کئے جائیں گے اس وقت تقریبا نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں اور طے یہ پایا ہے کہ باراک اوباما کے دور صدارت کے اختتام کے ساتھ ہی ان کی تعداد کم ہو کر  آٹھ ہزار چار سو ہو جائے گی-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کا جنگی مشن دوہزار چودہ میں ختم ہو چکا ہے- افغانستان کے عوام ، شخصیات اور پارلیمنٹ کے اراکین نے بارہا اپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام صرف غاصب فوجیوں کے انخلاء کی صورت میں ہی ممکن ہے-