افغانستان: آپریشن اور جھڑپوں کے دوران 59 شدت پسند ہلاک
Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۸ Asia/Tehran
افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن اور جھڑپوں کے دوران ایک پاکستانی سمیت59 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کیے ہیں جن میں51 شدت پسند مارے گئے جن میں 3مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 28 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔
ادھر مغربی صوبہ فراہ میں افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک پاکستانی سمیت 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ صوبہ بدخشاں میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان صدر اشرف غنی نے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کے خاندانوں کو اگلے3 برسوں میں اپارٹمنٹس دینے کی ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ایک تقریب کے دوران جانیں قربان کرنے والے14فوجیوں کے خاندانوں کو اپارٹمنٹس کی چابیاں بھی دیں۔
ٹیگس