افغان فوج کی کاروائی میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i266818-افغان_فوج_کی_کاروائی_میں_متعدد_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان فورسز کی کاروائیوں میں چالیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے-
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی کاروائی میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان فورسز کی کاروائیوں میں چالیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے-

ہماری دری سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبوں کابل، ننگرہار، کاپیسا، خوست، غزنی، قندہار، زابل، ارزگان، ہلمند، نیمروز، ہرات، فراہ، سرپل، فاریاب، بدخشاں، بغلان اور قندوز میں فوج نے بتیس کاروائیاں انجام دیں جن کے دوران تینتالیس دہشت گرد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوئے- افغانستان کی وزارت داخلہ نے ہلاک ہونے والوں کی صحیح شناخت کے بارے میں کچھ بتائے بغیر کہا کہ ان کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا-

دوسری جانب جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس سربراہ آقانور نے کہا ہے کہ ایک حملہ آور نے منگل کو شہر لشکرگاہ میں سیکورٹی کے ایک مرکز کے قریب واقع ایک رہائشی گھر میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا- انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس حملے میں سات عام شہری ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے- ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن تقریبا ایک سال کے عرصے سے صوبہ ہلمند میں طالبان گروہ، افغان فوج اور نیٹو کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے تاکہ کس صوبے پر قبضہ کر سکے- واضح رہے کہ صوبہ ہلمند کے تین شہر طالبان کے کنٹرول میں ہیں-