افغان فوج کی ماہیت قومی ہے، اشرف غنی کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i266830-افغان_فوج_کی_ماہیت_قومی_ہے_اشرف_غنی_کی_تاکید
افغانستان کے صدر نے افغان فوج کی ماہیت کے قومی ہونے پر تاکید کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی ماہیت قومی ہے، اشرف غنی کی تاکید

افغانستان کے صدر نے افغان فوج کی ماہیت کے قومی ہونے پر تاکید کی ہے-

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس ملک کے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا ہے کہ غلط اور تفریق آمیز پالیسیوں کی افغان فوج میں کوئی جگہ نہیں ہے اور ہزارہ، تاجیک، پشتون، ازبک اور دیگر اقوام، سب مسلمان اور افغان ہیں- افغان صدر نے کابل میں منعقدہ اس پروگرام میں کہا کہ اس ملک میں جو بھی مخاصمانہ پالیسیوں کے درپے ہے، وہ تاریخ میں دفن ہو جائے گا-

اشرف غنی نے اسی طرح ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ افغان عوام، قومی مصالحت کے خواہاں ہیں اور وہ جنگ سے تھک چکے ہیں- انہوں نے اسلامی ملکوں منجملہ سعودی عرب سے اپیل کی کہ وہ افغانستان میں امن و استحکام کی برقراری کی کوشش کرے اور طالبان پر دباؤ ڈال کر اس گروہ سے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرے- افغانستان کے صدور اور دیگر حکام نے ہمیشہ طالبان سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور افغانستان میں برادر کشی سے باز آجائیں-