افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کا دورہ تہران
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i266932-افغانستان_کے_چیف_ایگزیکٹیو_کا_دورہ_تہران
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لیے بدھ کی صبح تہران پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کا دورہ تہران

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لیے بدھ کی صبح تہران پہنچے ہیں۔

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبدالله عبدالله نے تہران روانہ ہونے سے قبل منگل کو کابل میں ایرانی میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک کے میڈیا اہلکار تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسی طرح عبدالله عبدالله بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ مرحوم آیت الله ہاشمی‌ رفسنجانی کی مجلس ترحیم میں بھی شرکت کریں گے۔

اس دورے میں افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، نائب صدر سرور دانش، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو محمد محقق اور وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن محمدالله بتاش، عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ہیں۔