پاکستان پر افغانستان کی تنقید
اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندے نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے سلسلے میں پاکستان پر تنقید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے محمود صیقل نے اس عالمی ادارے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اپیل کرتے ہوئے اشارے و کنائے میں پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے حوالے سے تنقید کی-
افغانستان کے نمائندے محمود صیقل نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے قدم اٹھائے کیونکہ اس لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے عالمی عزم کی ضرورت ہے-
محمود صیقل نے مزید کہا کہ افغانستان میں بدامنی کا تعلق علاقے میں دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گزینوں کی موجودگی سے ہے اور جب تک دہشت گردوں کے اڈے ختم نہیں کئے جاتے اس وقت تک علاقے کو امن کا منھ دیکھنا نصیب نہیں ہو گا-
اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندے نے کہا کہ بعض ممالک افغانستان میں بدامنی، تشدد اور جنگ کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ اپنی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھائیں-
اس سے قبل افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بھی اس ملک کے مختلف علاقوں پر طالبان کے حملے بڑھنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ اسلام آباد طالبان کو ترغیب دلاتا ہے اور پاکستان کے سوا علاقے کا کوئی بھی ملک طالبان کا حامی نہیں ہے-