سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں میں بیس طالبان ہلاک
Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں بیس طالبان کی ہلاکت کی خبر دی ہے
شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ کاپیسا ، اروزگان ، زابل ، ہلمند ، فراہ، فاریاب اور سرپل میں دہشت گردوں کے خلاف نو کاروائیاں کر کے بیس طالبان کو ہلاک کر دیا - افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی ان کارروائیوں میں سولہ طالبان زخمی ہوئے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا -ان کارروائیوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں نے طالبان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھی ضبط کر لئے- افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان میں ان کارروائیوں میں سیکورٹی اہلکاروں کو ہونے والے جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے-
ٹیگس