افغانستان: دسیوں طالبان کی ہلاکت
Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
افغانستان میں بارودی سرنگ بنانے کی تربیت کے دوران ہونے والے دھماکے میں اکّیس طالبان ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے گورنرہاؤس کے ترجمان اسلام گل سیال نے پیر کی رات بتایا ہے کہ بارودی سرنگ بنانے کی تربیت کے دوران ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے اکّیس طالبان میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
اس ترجمان کے مطابق اس واقعے میں بیس سے زائد طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صوبے زابل کے سیکورٹی ادارے کے سربراہ غلام جیلانی فراہی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ، ارغنداب کے علاقے خاک افغان میں رونما ہوا جس پر طالبان کا قبضہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں طالبان گروہ میں تازہ دم عناصر شامل کئے گئے ہیں جنھیں بارودی سرنگ بنانے کی تربیت دی جا رہی تھی۔ع
ٹیگس