افغانستان میں شدید برف باری ، معمول کی زندگی مفلوج
افغانستان کے محنت اور سماجی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ ملک میں بشدید برف باری اور سخت ٹھنڈک کی وجہ سے معمول کی زندگی ٹھپ پڑ گئی ہے -
رپورٹ کے مطابق پورے افغانستان میں گذشتہ تین دنوں سےزبردست برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کابل سمیت اکثر علاقوں میں بہت زیادہ برف گرنے کی وجہ سے اسکول بند رہے اور سرکاری اہلکار اپنے دفاتر تک نہیں پہنچ سکے - کابل کے شمال میں واقع ضلع سالنگ میں دوسو پچاس سینٹی میٹر سے زیادہ برف گری ہے اور اس ضلع کی طرف جانے والے تمام راستے بند ہوگئے ہیں - شہر کابل میں بھی تعطیل ہوگئی ہے اور کابل کے وزیرمحمد اکبرخان نامی سفارتی رہائشی علاقے کی بجلی سپلائی بند ہوگئی - رپورٹ کے مطابق صوبہ ہرات ، بدخشاں ، فراہ ، جوزجان اور دیگر علاقوں میں شدید برف باری اور ٹھنڈک کی وجہ سے کم سے کم ساٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں جبکہ دسیوں افراد کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سیکڑوں ہیکٹئر زمین سیلاب کے باعث تباہ ہوگئی ہے - درایں پاکستان کے پہاڑی علاقے چترال میں بھی بارش نے گذشتہ بیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے - چترال میں شدید برف باری اور برفانی تودے سے گرنے سے کم سے کم پندرہ افراد افراد ہلاک ہو گئے ہیں - اس علاقے کے بہت سے لوگوں نے شدید سردی اور دوبارہ برفانی تودوں کے گرنے کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لے لی ہے- پاکستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ برفانی تودے آبادی پر آگرے جس کی وجہ سے پندرہ افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے جبکہ دس مکانات اور ایک چیک پوسٹ پوری طرح تباہ ہوگئی - شدید برف باری کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں