افغانستان میں چار کھلاڑیوں کی ہلاکت
Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
افغانستان میں والیبال کے ایک مقابلے میں ہونے والی فائرنگ میں چار کھلاڑی ہلاک ہو گئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے کاپیسا کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ والیبال کے مقابلے میں فائرنگ کا یہ واقعہ، کاپیسا کے شہر تگاب میں پیش آیا۔
قیس قادری نے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہونے کے بعد ایک تماشائی نے مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس میں چار کھلاڑی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
صوبے کاپیسا کے گورنر ہاؤس کے ترجمان قیس قادری نےذاتی دشمنی کو جھڑپ کی وجہ قرار دیا ہے۔
ٹیگس