افغانستان: صوبے ہلمند میں 11 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i273616-افغانستان_صوبے_ہلمند_میں_11_پولیس_اہلکاروں_کی_ہلاکت
افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک مسلح شخص نے گیارہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: صوبے ہلمند میں 11 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت

افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک مسلح شخص نے گیارہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

صوبے ہلمند کے سیکورٹی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک مسلح شخص نے پیر کی رات ہلمند کے صدر مقام لشکرگاہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے گیارہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شہر لشکرگاہ حال ہی میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنا رہا ہے۔

بیس دہشت گرد گروہ، افغانستان کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں، اشرف غنی

دریں اثنا افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ بیس دہشت گرد گروہ، افغانستان کے مختلف علاقوں میں عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف سرگرم ہیں جو افغانستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے افغان سیکورٹی فورس سے اپیل کی کہ وہ ان تمام دہشت گرد گروہ کا قلع قمع اور یا انھیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دے۔