داعشیوں کے عراق سے شام فرار ہونے کی کوشش ناکام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i273992-داعشیوں_کے_عراق_سے_شام_فرار_ہونے_کی_کوشش_ناکام
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے داعشی دہشت گردوں کی شام فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • داعشیوں کے عراق سے شام فرار ہونے کی کوشش ناکام

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے داعشی دہشت گردوں کی شام فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

 

بغداد میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے اہم سرغنہ اور غیر ملکی عناصر، مغربی موصل کے ذریعے شام بھاگنے کی غرض سے محفوظ راستے بنانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ایک اور اطلاع کے مطابق، عراقی فوج کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل عثمان الغانمی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں صرف عراقی سیکورٹی فورس شریک ہیں جن میں، فوج، پولیس اور عوامی رضاکار فورس کے جوان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی موصل میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن بدستور جاری ہے تاہم عام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر، فوج انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہے۔داعش کے دہشت گرد عراقی فوج کے مقابلے میں ، عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔