تلعفر میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کی گولہ باری
Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تلعفر شہر میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے بتایا ہے کہ تلعفر کے نواحی علاقے تابعہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں بر بمباری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مشرقی تلعفر کے پہاڑی علاقے پر بھی تسلط حاصل کر لیا ہے جس کے بعد ایک اہم اسٹریٹیجک شاہراہ پر بھی ان کا کنٹرول ہو گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج نے موصل کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی سترہ اکتوبر دو ہزار سولہ کو عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم سے شروع کی ہے۔
صوبے نینوا کا صدر مقام موصل، عراق کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے جس پر دو ہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے قبضہ کر لیا تھا۔
ٹیگس