افغانستان: صوبے بغلان میں دھماکہ، متعدد پولیس اہلکار ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i275970-افغانستان_صوبے_بغلان_میں_دھماکہ_متعدد_پولیس_اہلکار_ہلاک_و_زخمی
افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: صوبے بغلان میں دھماکہ، متعدد پولیس اہلکار ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان کے نائب پولیس سربراہ امیر گل حسین خیل نے کہا ہے کہ شہر پل خمری میں یہ بم دھماکہ، سڑک کے کنارے ہوا جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

انھوں نے کہا کہ اس بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی ہے۔

ادھر صوبے کنڑ کے علاقے، چپہ درہ میں ہونے والے بم دھماکے میں دو سپاہی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں حکومت مخالف مسلح گروہوں نے اس ملک کے بعض صوبوں منجملہ کنڑ اور بغلان میں اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔