افغانستان: ننگرہار میں ویکسینیشن مرکز کو نذرآتش کر دیا گیا
Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ نا معلوم افراد نے ننگر ہار کے ایک ویکسینیشن مرکز کو نذر آتش کر دیا۔
ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے اتوار کی رات بتی کوٹ کے علاقے چہار دہی میں ویکسینیشن مرکز پر حملہ کرتے ہوئے اسے نذرآتش اور وہاں موجود تمام وسائل کو تباہ کر دیا۔
ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان گروہ کے اٹھارہ افراد افغانستان کے امن کے عمل میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس ترجمان کے مطابق طالبان گروہ کے ان افراد نے ننگرہار کے علاقے غنی خیل اور بتی کوٹ میں ہتھیار ڈالتے ہوئے امن کے عمل میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ٹیگس