افغانستان: ننگرہار میں ویکسینیشن مرکز کو نذرآتش کر دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i277042-افغانستان_ننگرہار_میں_ویکسینیشن_مرکز_کو_نذرآتش_کر_دیا_گیا
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ نا معلوم افراد نے ننگر ہار کے ایک ویکسینیشن مرکز کو نذر آتش کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان: ننگرہار میں ویکسینیشن مرکز کو نذرآتش کر دیا گیا

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ نا معلوم افراد نے ننگر ہار کے ایک ویکسینیشن مرکز کو نذر آتش کر دیا۔

ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے اتوار کی رات بتی کوٹ کے علاقے چہار دہی میں ویکسینیشن مرکز پر حملہ کرتے ہوئے اسے نذرآتش اور وہاں موجود تمام وسائل کو تباہ کر دیا۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان گروہ کے اٹھارہ افراد افغانستان کے امن کے عمل میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس ترجمان کے مطابق  طالبان گروہ کے ان افراد نے ننگرہار کے علاقے غنی خیل اور بتی کوٹ میں ہتھیار ڈالتے ہوئے امن کے عمل میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔