افغانستان میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i277842-افغانستان_میں_دسیوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اڑسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اڑسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے پریس دفتر نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز نے مختلف صوبوں منجملہ کاپیسا، ننگرہار، پکتیکا، غزنی، قندھار، ارزگان، زابل، فراہ، ہرات، فاریاب، قندوز، بلخ، سرپل، اور ہلمند میں دہشت گروں کے خلاف کارروائیاں کیں جن میں اڑسٹھ دہشت گرد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

ہلاک شدگاں میں سے پندرہ کا تعلق داعش دہشت گرد گروہ سے ہے جبکہ ایک مقامی طالبان کا سرغنہ بھی شامل ہے-  افغان سیکورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں افغان فضائیہ اور توپ خانے کی مدد سے انجام دیں۔