افغانستان میں ہندوستان کے فوجی نہیں، افغان حکومت کا بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i278780-افغانستان_میں_ہندوستان_کے_فوجی_نہیں_افغان_حکومت_کا_بیان
افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستانی حکام کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ افغانستان میں ہندوستانی فوجی موجود ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ہندوستان کے فوجی نہیں، افغان حکومت کا بیان

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستانی حکام کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ افغانستان میں ہندوستانی فوجی موجود ہیں۔

میزان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے پاکستان کے ان الزامات کے بارے میں کہ ہندوستان، افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات پیدا کر رہا ہے، کہا ہے کہ ہندوستان صرف افغان افسروں کو تربیت دے رہا ہے۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کو افغانستان اور ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش ہے کیونکہ یہ تعلقات افغانستان میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے آئینہ دار ہیں۔ہندوستان اور پاکستان جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتیں ہیں جبکہ اسلام آباد، افغانستان کو اپنا بیک یارڈ یا اپنےاثرورسوخ والا ملک سمجھتا ہے اور وہ اس ملک میں ہندوستان کی موجودگی کے خلاف ہے۔