داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی شدید بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i278914-داعش_کے_ٹھکانوں_پر_عراقی_فضائیہ_کی_شدید_بمباری
عراقی فضائیہ نے موصل میں داعش کے متعدد ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی شدید بمباری

عراقی فضائیہ نے موصل میں داعش کے متعدد ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

عراقی فوجی ذرائع کے مطابق عراقی فضائیہ نے موصل کے قریب تلعفر کے علاقے المحلبیہ میں داعش کے کئی اہم ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا-

ان فضائی حملوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں ان کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے-

عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موصل کے مغربی علاقوں اور بادوش میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا جبکہ الہرمات کے علاقے میں کئی دہشت گرد اس حملے میں ہلاک ہو گئے- 

عراق کے جنگی طیاروں نے موصل میں ہی داعش کے بم بنانے والے ایک کارخانے کو بھی تباہ کر دیا- دہشت گرد عناصر اس  کارخانے میں کار بم تیار کرتے تھے-

اس دوران سیکورٹی فورس نے داعش کے ایک خود کش حملہ آور کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ موصل میں پناہ گزینوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑانے جا رہا تھا-

دوسری جانب موصل کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراقی افواج کی پیشقدمی بدستور جاری ہے-