افغانستان میں درجنوں داعشی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i279062-افغانستان_میں_درجنوں_داعشی_ہلاک
افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنون داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں درجنوں داعشی ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنون داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

افغان فوج کے ترجمان شیرین آقا فقیری نے کہا ہے کہ صوبہ ننگر ہار کے شہر کوت اور اچین میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم چوالیس داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
 انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے چار مقامی سرغنے  اور بارہ غیر ملکی عناصر بھی شامل ہیں۔ اس آپریشن کے دوران درجنوں داعشی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
 مشرقی افغانستان کا صوبہ ننگر ہار داعش کی سرگرمیوں کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔