افغانستان میں بم دھماکا ، گیارہ عام شہری ہلاک
Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں گیارہ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں
افغانستان کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - دو ہفتے پہلے بھی صوبہ ہلمند کے صدرمقام لشکر گاہ میں ہونے والے حملے میں بارہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے - دوہزار سولہ میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف علاقوں میں سڑک کے کنارے نصب بم اور دیگر دھماکوں میں تقریبا نو سو عام شہری ہلاک اور زخمی ہو ئے تھے - ہلمند جنوبی افغانستان کے بدامن صوبوں میں سے ہے جہاں طالبان سرگرم ہیں
ٹیگس