افغانستان میں بم دھماکا ، گیارہ عام شہری ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i279318-افغانستان_میں_بم_دھماکا_گیارہ_عام_شہری_ہلاک
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں گیارہ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بم دھماکا ، گیارہ عام شہری ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں گیارہ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں

افغانستان کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - دو ہفتے پہلے بھی صوبہ ہلمند کے صدرمقام لشکر گاہ میں ہونے والے حملے میں بارہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے - دوہزار سولہ میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف علاقوں میں سڑک کے کنارے نصب بم اور دیگر دھماکوں میں تقریبا نو سو عام شہری ہلاک اور زخمی ہو ئے تھے - ہلمند جنوبی افغانستان کے بدامن صوبوں میں سے ہے جہاں طالبان سرگرم ہیں