تحریک حماس کی کال پرغزہ میں زبردست مظاہرے
Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
فلسطینی عوام نے تحریک حماس کی کال پر غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہیں
غزہ کے عوام نے اپنے ظالمانہ محاصرے اور فلسطینی انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں - مظاہرے کی کال تحریک حماس نے دی تھی - مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور غزہ کے شہریوں کے خلاف سازشوں کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے - فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے بدھ کو اپنے دورہ بحرین سے پہلے کہا تھا کہ وہ آئندہ دو دنوں میں غزہ پٹی کے خلاف اہم فیصلے کریں گے- فلسطینی انتظامیہ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک حماس نے غزہ پٹی کی صورت حال کا ذمہ دار پوری طرح محمود عباس اور صیہونی حکومت کو قرار دیا اور اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسیطینی انتظامیہ کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی -