ٹرمپ کا نسل پرستانہ ویڈیو پر معافی سے انکار
Feb ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
امریکی صدر نے سابق صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کے خلاف نسل پرستانہ ویڈیو جاری کرنے پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے کوئي غلط کام نہیں کیا۔
سحرنیوز/دنیا: امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر کے خلاف نسل پرستانہ اور توہین آمیز پیغام پر تنقید بڑھنے کے بعد ٹرمپ نے مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا۔
ریپبلکن سمیت، ویڈیو کو ہٹانے کے لیے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ عملے ایک رکن غلطی سے یہ ویڈیو شیئر کردی تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel