شامی فوج کی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i280962-شامی_فوج_کی_کارروائی_میں_درجنوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شامی فوج نے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساٹھ سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک اور درجنوں دیگر کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شامی فوج نے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساٹھ سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک اور درجنوں دیگر کو زخمی کردیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام میں واقع صوبے درعا میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تینتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ مشرقی شام کے علاقوں میں بھی شامی فوج نے عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے محصور شہر دیرالزور کے علاقوں المقابر اور الفوج میں کی جانے والی کارروائی میں کم از کم تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اس کارروائی میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹینک اور فوجی ساز و سامان کو بھی تباہ کر دیا۔دوسری جانب شامی فوج نے صوبے حمص میں واقع شہر تدمر کے شمالی اور مشرقی علاقوں کی طرف پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شاعر نامی گیس فیلڈ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔واضح رہے کہ تاریخی شر تدمر یا پالمیرا پر حالیہ چند ماہ کے دوران دہشت گردوں نے کئی بار قبضہ کیا ہے اور شامی فوج نے اسے آزاد کرایا ہے۔