افغان فوج کی کارروائیوں میں 130دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i281348-افغان_فوج_کی_کارروائیوں_میں_130دہشت_گرد_ہلاک
دہشت گردوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں ایک سو تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی کارروائیوں میں 130دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں ایک سو تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ننگرہار، کنڑ، کاپیسا، پروان، پکتیا، غزنی، قندھار، ارزگان، زابل، ہرات، بلخ، قندوز، فاریاب، بغلان، تخار، بدخشاں اور ہلمند صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپریشن میں ایک سو تیس دہشت گرد ہلاک جبکہ چوبیس زخمی ہوئے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے چھیالیس تکفیری داعشی دہشت گرد ہیں جبکہ چھیالیس کا تعلق طالبان سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوج کی کارروائی میں صوبہ پروان کے ضلع بگرام سے تقریبا ایک ٹن دھماکاخیز مواد بھی ضبط کیا گیا ہے۔