افغانستان: حکمتیار کی کابل منتقلی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i281646-افغانستان_حکمتیار_کی_کابل_منتقلی
حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمتیار برسوں کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کابل منتقل ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: حکمتیار کی کابل منتقلی

حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمتیار برسوں کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کابل منتقل ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمتیار کی کابل منتقلی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔انھوں نے کابل منتقلی سے قبل لغمان اور ننگرہار میں سرکاری تقاریب میں بھی شرکت کی۔ حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمتیار، گذشتہ جمعے کو کابل منتقل ہونے والے تھے مگر بعض وجوہات کی بنا پر ان کی منتقلی کا عمل موخر کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل افغانستان کے ایوان صدر نے اعلان کیا تھا کہ حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمتیار کی کابل منتقلی کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ کابل منتقلی کا ان کا یہ اقدام، ستمبر دو ہزار سولہ میں حکومت افغانستان اور حزب اسلامی افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط کے بعد عمل میں آیا ہے۔ اس معاہدے میں گلبدین حکمتیار اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔