افغانستان میں اسّی سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i281664-افغانستان_میں_اسّی_سے_زائد_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور دہشت گردوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں اسّی سےزائد طالبان اور دہشت گرد عناصر ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں اسّی سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور دہشت گردوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں اسّی سےزائد طالبان اور دہشت گرد عناصر ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان فوجی اہلکاروں نے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، کاپیسا، پروان، پکتیا، لوگر، خوست، قندھار، ارزگان، زابل، بادغیس، بلخ، قندوز، فاریاب، سرپل، تخار، بدخشان، کابل اور ہلمند میں طالبان اوردیگر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے اکیاسی طالبان اور دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ انتالیس دہشت گرد زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ افغان فوجی اہلکاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔