افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i282102-افغانستان_میں_داعش_دہشت_گرد_گروہ_کے_سرغنہ_کی_ہلاکت
افغان صدر اشرف غنی نےاس خبر کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ عبدالحسیب، صوبہ ننگرہار میں سیکورٹی اہلکاروں کے آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کی ہلاکت

افغان صدر اشرف غنی نےاس خبر کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ عبدالحسیب، صوبہ ننگرہار میں سیکورٹی اہلکاروں کے آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالحسیب کو گذشتہ سال ڈرون حملے میں حافظ سعید خان کی ہونے والی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کا سرغنہ مقرر کیا گیا تھا۔ عبدالحسیب رواں سال مارچ میں کابل کے مرکزی ملٹری ہسپتال میں ہونے والے حملے سمیت افغانستان میں ہونے والے کئی بڑے حملوں کے احکامات جاری کرچکا تھا۔ کابل میں سردار محمد داؤد خان اسپتال پر ہونے والے حملے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ اور طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔