افغانستان کی پاکستان پر نکتہ چینی
May ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین نے پاکستان سمیت علاقے کے بعض ملکوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغان سینیٹ کے چیئرمین فضل ھادی مسلم یار کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کی زیادہ تر مشکلات کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان سمیت بعض ہمسایہ ممالک کابل حکومت کے مخالفین کی حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مشرق وسطی اور خاص طور سے افغانستان کے بارے میں امریکہ کی نئی اسٹریٹیجی کا حصہ ہونا چاہیے۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرائسس گروپ نے اپنی ایک رپورٹ میں عالمی برداری سے افغانستان کی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
ٹیگس