افغانستان کے صوبہ پروان کے ایک دینی مدرسے میں بم دھماکہ
May ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ پروان کے ایک دینی مدرسے میں بم دھماکے میں صوبائی علما کونسل کے سربراہ جاں بحق ہوگئے ہیں
ارنا نے خبردی ہے کہ افغانستان کے صوبہ پروان کے شہر چابکار کے ایک دینی مدرسے میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں صوبائی علماء کونسل کے سربراہ شاہ آغا حنفی جاں بحق ہوگئے- اس دھماکے میں ان کے تین شاگرد بھی جاں بحق ہوئے ہیں - خبروں میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے - ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن افغان حکام اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری طالبان گروہ پر عائد کرتے ہیں
ٹیگس