مصرکی جانب سے شام کے امن عمل کا خیرمقدم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i282772-مصرکی_جانب_سے_شام_کے_امن_عمل_کا_خیرمقدم
مصرنے شام کے امن عمل پر ایران، روس اور ترکی کے تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  • مصرکی جانب سے شام کے امن عمل کا خیرمقدم

مصرنے شام کے امن عمل پر ایران، روس اور ترکی کے تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک شام کے امن عمل پر آستانہ مذاکرات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کےسہ فریقی تعاون کی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور آستانہ میں شام کے امن مذاکرات کو جاری رکھنے اور شام کے بحران کو مذاکرات اور سیاسی طریقے سے حل کرنے پر بھی تاکید کی۔