جنیوا میں شام کے بارے میں چھٹے امن مذاکرات جاری
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹفین ڈی مستورا نے جنوا میں حکومت شام اور مسلح مخالفین کے وفود سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
ہمارے نمائندے کےمطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے شامی وفد کے سربراہ بشار جعفری کے ساتھ ملاقات میں، ملک کے آئین، انتخابات کے انعقاد، حکومت کی تشکیل، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے مسلح شامی دھڑوں کے نمائندہ وفود سے بھی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات ماضی میں ہونے والے مذارکرات سے مختلف ہیں اور اس بارشامی حکومت کے مخالف تمام دھڑے اس میں شریک ہیں۔
شام کے بارے میں چھٹے جنیوا مذاکرات سولہ مئی سے اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں شروع ہوئے ہیں اور بیس مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔