بیت نائم کی جانب شامی فوج کی پیش قدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i283384-بیت_نائم_کی_جانب_شامی_فوج_کی_پیش_قدمی
شامی فوج، مشرقی غوطہ میں بیت نائم قصبے کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے-
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • بیت نائم کی جانب شامی فوج کی پیش قدمی

شامی فوج، مشرقی غوطہ میں بیت نائم قصبے کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے-

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اپنے اتحادی فوجیوں کی حمایت میں مشرقی غوطہ میں کئی محوروں سے فوجی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد بیت نائم قصبے کی جانب پیشقدمی شروع کر دی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک وہ خرابو علاقے اور کچھ زرعی اراضی کو آزاد کرا چکی ہے-

شامی فوج نے حلب میں داعش دہشت گردوں کے کچھ اڈوں کو تباہ کرنے کے بعد اس علاقے کے کئی دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-

اس رپورٹ کے مطابق اردن اور شام کے مشترکہ سرحدی علاقے درعا میں بھی شامی فوج اور جبہۃ النصرہ سے وابستہ کچھ گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں-