افغانستان میں امریکی حملوں میں اضافہ
May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر کی مخالفت کے باوجود اس ملک میں امریکی فوج کے حملے بڑھ گئے ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان بل سالوین نے کہا ہے کہ اپریل کے مہینے میں امریکی فوجیوں نے داعش اور طالبان کے ٹھکانوں پر چار سو ساٹھ فضائی و راکٹی حملے کئے ہیں-
افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے حملے روکنا ہے-
افغانستان میں امریکی فوجیوں کے حملوں میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ ابھی کچھ ہی عرصے قبل افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے نیٹو کے سربراہ سے مطالبہ کیا تھا کہ غیرملکی فوجی جنگی کارروائیوں میں حصہ نہ لیں-
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں میں افغانستان پر امریکی فوجیوں کے حملے میں بہتر عام شہری ہلاک اور چھیہتر زخمی ہوئے ہیں-
ٹیگس