دیرالزور میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i284866-دیرالزور_میں_درجنوں_داعشی_دہشت_گرد_ہلاک
دیر الزور کے قریب شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • دیرالزور میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک

دیر الزور کے قریب شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے دیرالزور کے قریب، حملہ کرکے کم سے کم گیارہ دہشت گردوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے، دیرالزور کے نواحی علاقے، رشیدیہ، حمیدیہ اور شیخ یاسین میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں اسحلہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ الوعر کے علاقے سے دہشت گردوں کے نکل جانے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی ہے اورعلاقے کے لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔