حقانی گروہ کے 11 اراکین کی پھانسی کا حکم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i285028-حقانی_گروہ_کے_11_اراکین_کی_پھانسی_کا_حکم
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے حقانی دہشت گرد گروہ کے گیارہ اراکین کو پھانسی دیئے جانے کا حکم دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • حقانی گروہ کے 11 اراکین کی پھانسی کا حکم

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے حقانی دہشت گرد گروہ کے گیارہ اراکین کو پھانسی دیئے جانے کا حکم دیا ہے۔

ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں بدھ کے روز ہونے والے دھماکے کے ردعمل میں، کہ جس میں سو افراد جاں بحق اور پانچ سو کے قریب دیگر زخمی ہوئے ہیں، حقانی دہشت گرد گروہ کے ان گیارہ اراکین کو پھانسی دیئے کا حکم جاری کیا ہے کہ جن کے اس دھماکے میں ملوث ہونے کا گمان کیا جاتا ہے۔
افغانستان کے فوجی و سیکورٹی حکام کا خیال ہے کہ کابل کے دہشت گردانہ دھماکے میں حقانی گروہ اور پاکستان کی آئی ایس آئی ملوث رہی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے دعؤوں سے اس ملک میں امن کی کوششیں متاثر ہوں گی۔