افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکہ،10 جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i285660-افغانستان_کے_شہر_ہرات_میں_دھماکہ_10_جاں_بحق
افغانستان کے شہر ہرات میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکہ،10 جاں بحق

افغانستان کے شہر ہرات میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

صوبائی ترجمان فرھاد جیلانی نے کہا ہے کہ بم کا یہ دھماکہ منگل کی دوپہر شہر کی جامع مسجد کے دروازے پر ہوا ہے۔اس حملے میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد مارے گئے ہیں۔گزشتہ بدھ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک سو پچاس افراد جاں بحق اور پانچ سو زخمی ہوگئے تھے۔