بحرین میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی برقرار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i286032-بحرین_میں_نماز_جمعہ_کی_ادائیگی_پر_پابندی_برقرار
آل خلیفہ کے فوجیوں نےگذشتہ ایک برس سے الدراز کے علاقے میں شیعہ مسلمانوں کی نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • بحرین میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی برقرار

آل خلیفہ کے فوجیوں نےگذشتہ ایک برس سے الدراز کے علاقے میں شیعہ مسلمانوں کی نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی۔

رپورٹ کے مطابق بحرین پر مسلط ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے، بحرینی انقلابیوں کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک بار پھر الدراز کے علاقے میں بحرینی شیعہ مسلمانوں کی نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی۔
آل خلیفہ کے اس اقدام کے خلاف الدراز کے علاقے میں بحرینی عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرےکئے۔
مظاہرین نے انقلابیوں کے خلاف آل خلیفہ کے دشمنانہ اقدامات کی مذمت کی۔ بحرینی عوام، جمعرات کی شام بھی ملک کے علماء کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پابندیوں کے باوجود بعض علاقوں میں سڑکوں پر نکلے۔