داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبر
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
خونخوار دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو شام کے شمالی شہر رقہ میں ایک ہوائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل اور عراق کی السومریہ نیوز ایجنسی نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی خبردی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میرڑ نے بھی خبردی ہے کہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی رقہ میں ایک حملے میں ماراگیا ہے۔
ڈیلی میررنے لکھا ہے کہ البتہ ابھی اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
داعش کا سرغنہ ابوبکرالبغدادی گذشتہ برس عراق میں ایک حملے میں شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد وہ عراق کے شہر موصل سے شام کے شہر رقہ فرار کرگیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی بار ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبریں میڈیا میں آچکی ہیں لیکن ہر بار کچھ عرصے کے بعد ان خبروں کی تردید کردی گئی۔
ٹیگس