داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i286238-داعش_کے_سرغنہ_ابوبکر_البغدادی_کے_ہلاک_ہونے_کی_خبر
خونخوار دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو شام کے شمالی شہر رقہ میں ایک ہوائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبر

خونخوار دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو شام کے شمالی شہر رقہ میں ایک ہوائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل اور عراق کی السومریہ نیوز ایجنسی نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت  کی خبردی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میرڑ نے بھی خبردی ہے کہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی رقہ میں ایک حملے میں ماراگیا ہے۔

ڈیلی میررنے لکھا ہے کہ البتہ ابھی اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

داعش کا سرغنہ ابوبکرالبغدادی گذشتہ برس عراق میں ایک حملے میں شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد وہ عراق کے شہر موصل سے شام کے شہر رقہ فرار کرگیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی بار ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبریں میڈیا میں آچکی ہیں لیکن ہر بار کچھ عرصے کے  بعد ان خبروں کی تردید کردی گئی۔