صیہونی بستیوں کی تعمیر، تل ابیب انتظامیہ کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i286276-صیہونی_بستیوں_کی_تعمیر_تل_ابیب_انتظامیہ_کا_اعتراف
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت جس تیزی کے ساتھ بستیاں تعمیر کررہا ہے اس کی مثال انیس سو بانوے کے بعد سے نہیں ملتی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • صیہونی بستیوں کی  تعمیر، تل ابیب انتظامیہ کا اعتراف

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت جس تیزی کے ساتھ بستیاں تعمیر کررہا ہے اس کی مثال انیس سو بانوے کے بعد سے نہیں ملتی۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ آویگدور لیبرمن نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے رواں مہینے میں صیہونیوں کے لئے تین ہزارچھے سو اکیاون مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ جن میں سے چھے سو اکہتر مکانات فوری طور پر تیار کئے جائیں گے۔
صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے کہا کہ اسرائیل نے یکم جنوری سے اب تک آٹھ ہزار تین سو پینتالیس مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
لیبرمن نے کہا کہ تل ابیب انتظامیہ اس بات کو سب سے بہتر سمجھتی ہے کہ صیہونی بستیوں کی تعمیر کے تعلق سے اس پر عالمی اداروں کتنا زیادہ ہے۔