افغانستان: کابل کے پولیس سربراہ معطل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i286358-افغانستان_کابل_کے_پولیس_سربراہ_معطل
کابل میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف حالیہ تشدد کے بعد کابل کے پولیس سربراہ کو معطل کردیاگیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: کابل کے پولیس سربراہ معطل

کابل میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف حالیہ تشدد کے بعد کابل کے پولیس سربراہ کو معطل کردیاگیا ہے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے اٹارنی جنرل کے ترجمان جمشید رسولی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے عام شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی بنا پر شہر کابل کے سیکورٹی امور کے سربراہ گل نبی احمدزئی اور کابل کے پولیس سربراہ جنرل حسن شاہ فروغ کو معطل کردیا گیا ہے - واضح رہے کہ کابل کے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکے کے بعد، جس میں ڈیڑھ سو افراد مارے گئے تھے، وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے جن کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا اور سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔