افغانستان: پکتیا کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i287160-افغانستان_پکتیا_کے_سیکورٹی_ہیڈکوارٹر_پر_طالبان_کا_حملہ
جنوب مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیا کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ، پانچ حملہ آوروں کی ہلاکت پر منتج ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: پکتیا کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ

جنوب مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیا کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ، پانچ حملہ آوروں کی ہلاکت پر منتج ہوا ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ شہر گردیز میں سیکورٹی ہیڈکوارٹر پر طالبان کے اتوار کے روز کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور نو عام شہریوں سمیت انّیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ بعض رپورٹوں میں سات پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔

طالبان نے اتوار کے روز پکتیا کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش کار بم دھماکہ کیا جس کے فورا بعد چار حملہ آور ہیڈکوارٹر کی عمارت میں داخل ہو گئے جہاں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ان کی شدید جھڑپیں ہوئیں۔

طالبان عناصر اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا یہ سلسلہ چار گھنٹے تک جاری رہا اور نتیجے میں چاروں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں دسیوں افغان پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

ادھر صوبے فاریاب میں حملہ آوروں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دس مسلح افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں صوبے فاریاب کے قیصار علاقے میں ہوئیں۔