غزہ کے محاصرے کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i287406-غزہ_کے_محاصرے_کے_خلاف_مظاہرہ
سیکڑوں کی تعداد میں فلسطینیوں نے مظاہرہ کرکے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • غزہ کے محاصرے کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں کی تعداد میں فلسطینیوں نے مظاہرہ کرکے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 سیکڑوں کی تعداد میں فلسطینی شہری غزہ کے ساتھ ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع دیوار حائل کے قریب جمع ہوئے انہوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کیے جانے کی بھی مذمت کی ہے۔

غزہ کی نیشنل ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ  محاصرے کی وجہ سے شہر میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کا ظالمانہ محاصرہ علاقے کے لوگوں کو اجتماعی طور پر موت کے منھ میں دھکیلنے کی کوشش ہے۔