افغان حکومت کا کابل میں مظاہرین کو انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i288974-افغان_حکومت_کا_کابل_میں_مظاہرین_کو_انتباہ
کابل کے سیکورٹی کمانڈر نے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سفارتی علاقوں اور صدارتی محل کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • افغان حکومت کا کابل میں مظاہرین کو انتباہ

کابل کے سیکورٹی کمانڈر نے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سفارتی علاقوں اور صدارتی محل کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تبدیلی تحریک کے مظاہرے پیر سے کابل میں شروع ہو گئے ہیں اور پولیس نے وسطی شہر، گرین زون اور سفارتی علاقے کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا ہے-

یہ مظاہرے، صوبہ بلخ کے گورنر اور تبدیلی کے لئے تشکیل پانے والے سہ فریقی اتحاد کے رکن عطا محمد کی جانب سے انتباہ دیئے جانے کے بعد شروع ہوئے ہیں-

مخالفین نے دھمکی دی ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے اس وقت تک وہ مظاہرے جاری رکھیں گے-