افغانستان میں داعش کے ہاتھوں بارہ اسکولوں کی تباہی
Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی افغانستان میں بارہ اسکولوں کو تباہ کر دیا۔
شمالی افغانستان کے صوبے جوزجان کے علاقے درزاب کے کمشنر باز محمد داور نے بتایا ہے کہ یہ اسکول ان علاقوں میں تباہ کیے گئے ہیں جو اس وقت تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سولہ اسکولوں پر داعش نے قبضہ کر رکھا ہے اور ان اسکولوں میں بچوں کو دہشت گردانہ حملوں، اسلحے کے استعمال اور سرکاٹنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل منظر عام پر آنے والی ویڈیو کلپ میں افغانستان کے صوبے غور میں داعشی دہشت گردوں کو بچوں کو دہشت گردی کی تربیت دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ٹیگس