افغانستان: ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگائے جانے کی مخالفت
افغانستان کی سول سوسائٹی نے پاکستان و افغانستان کے درمیان سرحد پر واقع ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگائے جانے کی مخالفت کی ہے
ڈیورنڈ لائن کے بارے میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں جن کی بنا پر دونوں ملکوں کے درمیان کبھی بھی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
کابل یونیورسٹی کے پروفیسر فیض محمد زلاند نے افغان سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کابل میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان نے تورخم کے علاقے میں زبردستی تنصیاب قائم کی ہیں اور افغانستان کی حکومت نے اس سے چشم پوشی کر رکھی ہے۔
انھوں نے اپنے ملک کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد اشرف غنی کی حکومت، بقول ان کے مشرقی افغانستان پر پاکستان کی جارحیت کو نظرانداز کر رہی ہے۔
افغانستان کی سول سوسائٹی نے ایک قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں پاکستان کی مداخلت روکے۔
اس قرارداد میں دعوی کیا گیا ہے کہ حکومت افغانستان، کوئٹہ اور پشاور میں اپنے نمائندہ دفاتر بند کرے اس لئے کہ یہ علاقے سرزمین افغانستان کا حصہ ہیں۔