یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں : اردوغان
ترکی کے صدر نے یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے بارے میں مذاکرات روکنے کے یورپی یونین کے فیصلے کو غیر اہم قرار دیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے بارے میں مذاکرات روکنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
اردوغان نے کہا کہ وہ گروپ بیس کے رکن ممالک کے اجلاس میں جرمن چانسلر سے ملاقات میں یورپی یونین میں رکنیت کے لئے مذاکرات روکے جانے کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے پرکوئی گفتگو نہیں کریں گے۔
یورپی پارلیمنٹ نے جمعرات کو مطالبہ کیا ہے کہ اگر انقرہ حکومت آئین تبدیل کرےگی تو یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کو معلق کر دیا جائے گا۔
ترکی کے آئین میں تبدیلی کے لئے اپریل میں ریفرینڈم کرایا گیا تھا۔
آئین میں تبدیلی سے ترکی کے صدر اردوغان کے اختیارات بڑھ گئے ہیں۔
ترکی نے یورپی یونین میں رکنیت کی درخواست چودہ اپریل انیس سو چوراسی میں دی ہے۔
یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت ملتوی کئے جانے کی وجہ جمہوریت کے عمل میں انقرہ کی مداخلت اور اصلاحات کے عمل میں تاخیر بتائی جاتی ہے۔