کابل حکومت آبی معاہدے کی پابند ہے: اشرف غنی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i289986-کابل_حکومت_آبی_معاہدے_کی_پابند_ہے_اشرف_غنی
افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ کابل حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دریائے ہیرمند کے پانی کے معاہدے کی پابند ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • کابل حکومت آبی معاہدے کی پابند ہے: اشرف غنی

افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ کابل حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دریائے ہیرمند کے پانی کے معاہدے کی پابند ہے۔

 افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے منگل کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آبی معاہدے پر عمل درآمد کرے۔

اشرف غنی نے کہا کہ پانی افغانستان کے قومی ذخائر کا حصہ ہے اور اس ملک کے جغرافیا کے بعد ترجیحات میں ہے۔

افغانستان کے صدر نے اپنے بیانات کے دوسرے حصے میں کہا کہ  ملک کی فضائیہ کا بجٹ آٹھ سو اسی ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور دوہزار بیس تک ملک کی فضائیہ پوری طرح جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس ہوجائے گی۔

اشرف غنی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان میں قومی امن بحال ہوئے بغیر پاکستان میں  امن قائم نہیں ہو سکتا کہا کہ اسلام آباد کو قیام امن کے لئے کابل حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔